چین میں ایم سی ڈبلیو شنگھائی 2019 کا آغاز ہو گیا ہے۔اس کانفرنس میں سب سے اہم اعلان اوپو نے کیا۔اوپو نے اپنا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرہ سمارٹ فون جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کیمرے کی بدولت صارفین بغیر کسی نوچ کے فل سکرین کے تجربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔اس ٹیکنالوجی کو کام میں لانے کے لیے اوپو نے کسٹومائزڈ ڈسپلے اور کیمرہ ماڈیول متعارف کرائے ہیں۔
اس کیمرے کے اوپر سکرین کا حصہ زیادہ شفاف میٹریل سے بنایا گیا ہے۔ اس فون کے پکسل سٹرکچر کو بھی ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس فون کا کیمرہ بھی خاص ہے۔ یہ بڑے اپرچر ، بڑے سنسر اور بڑے پکسل سائز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ عام طور پر جب روشنی سنسر سے ٹکراتی ہے تو تصویر بنتی ہے۔ اگر لینز پر کچھ ہو تو تصویر دھندلی آتی ہے۔
اس فون کا کیمرہ بھی خاص ہے۔ یہ بڑے اپرچر ، بڑے سنسر اور بڑے پکسل سائز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ عام طور پر جب روشنی سنسر سے ٹکراتی ہے تو تصویر بنتی ہے۔ اگر لینز پر کچھ ہو تو تصویر دھندلی آتی ہے۔
00:00
/
00:00
اوپو کا کہنا ہے کہ اُن کے 3 الگورتھم ڈسپلے پرفارمنس کو خراب کیے بغیر تصویر کو بہتر بناتے ہیں۔

No comments:
Post a Comment