ندن: (دنیا نیوز) پاکستان سے شکست پر افغانستان کے شائقین دماغی توازن کھو بیٹھے۔ میچ کے اختتام کے بعد وہاب ریاض پر حملے کی کوشش کی جسے گراؤنڈ سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔ میچ شروع ہونے سے پہلے بھی افغان تماشائیوں نے ایک پاکستانی کو تشدد کا نشانہ بنایا، گراؤنڈ کے اندر کا بھی ماحول خراب کیا۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آئی سی سی سے سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
,
پاکستان سے ہار افغان شائقین کو برداشت نہ ہوئی، دماغ ایسا خراب ہوا کہ آؤٹ آف کنٹرول ہوگئے۔ میچ ختم ہوا تو افغان تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہو گئے اور وہاب ریاض پر حملے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ ناکام بنا دیا۔
,
لیڈز سٹیڈیم کے باہربھی افغان تماشائیوں کی غنڈہ گردی، ٹکٹ نہ ہونے کا غصہ گرین شرٹ پہنے پاکستانی پر نکال دیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ گراؤنڈ کے اندر بھی افغانی شائقین بپھرے نظر آئے، پاکستانی شائقین سے ہاتھا پائی کی، انتظامیہ نے جھگڑنے والے افغانیوں کو باہر نکال دیا۔
,
لیڈزکرکٹ سٹیڈیم کے باہر پاک افغان شائقین کے جھگڑے پر آئی سی سی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ چند شائقین کو بہت بڑی تعداد میں آنے والے تماشائیوں کی تفریح خراب کرنے کا کوئی حق نہیں۔ عالمی کھیلوں کے دوران ایسے واقعات پر قصوروار شائقین کے سٹیڈیم داخلے پر پابندی کا قانون موجود ہے۔

No comments:
Post a Comment